سویڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی، وزیر اعظم شہباز شریف کا اظہارِ تشویش

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران نیازی کی حکومت کی وجہ سے عوام کو ماہانہ 100 ارب کا نقصان ہورہا ہے، وزیر اعظم
عمران نیازی کی حکومت کی وجہ سے عوام کو ماہانہ 100 ارب کا نقصان ہورہا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سویڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمِ اسلام کو اسلاموفوبیا کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور دنیا بھر کے مسلمان سویڈن اور نیدر لینڈز میں اسلاموفوبیا کے واقعات پر گہری تشویش کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نئی دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے، 14افراد گرفتار

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری کو ایسے واقعات کی مذمت کرکے اس قسم کے روئیے کی جانچ پڑتال کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ ہم سب کو اسلاموفوبیا کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ 

سویڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کا واقعہ

خیال رہے کہ اس سے قبل سویڈن میں قرآنِ مجید کی بے حرمتی پر ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ قرآنِ پاک کی بے حرمتی ایک انتہا پسند تنظیم نے کی تھی ۔

مزید پڑھیں:

سویڈن میں قرآنِ مجید کی بے حرمتی پر احتجاج، ہنگاموں میں متعدد افراد زخمی

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا تھا کہ سویڈن میں مسلم مخالف انتہا پسند تنظیم نے قرآنِ پاک کے نسخوں کو جلایا جس پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ سویڈن کے مختلف شہروں میں بھرپور مظاہرے اور ہنگامے جاری ہیں۔

سویڈن میں دائیں بازو کی مسلم مخالف تنظیم نے ایک مہم شروع کردی  جس میں قرآنِ پاک کے نسخے جلائے جانے لگے۔ ملک کے مختلف شہروں میں گھناؤنی مہم کے خلاف شدید مظاہرے، نعرے بازی اور احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

Related Posts