اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عدالت میں پیشی کے موقعے پر کہا ہے کہ اگر چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا تو عوام مجھے معاف نہیں کریں گے۔ میں نے چینی کی درآمد روکنے کا حکم دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج منی لانڈرنگ کیس میں اسپیشل سنٹرل کورٹ لاہور میں پیش ہوگئے۔ عدالت میں اپنی صفائی میں بیان دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میرے خلاف منی لانڈرنگ کا جھوٹا کیس بنایا گیا۔
کراچی میں سیلاب متاثرین کے لیے خیمہ بستی قائم کردی گئی
عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب ایسے فیصلے کیے جن سے میرے خاندان کے کاروبار کو نقصان پہنچا۔ شوگر ملز کو سبسڈی دینے کی سمری میں نے مسترد کردی تھی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت اوپر جارہی ہے۔ پاکستان کو سیلاب کا سامنا ہے۔ ہمارے لیے ایک ایک ڈالر قیمتی ہے۔ مشکل ترین حالات میں مجھے وزیر اعظم کے طور پر ریاست بچانے کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف نے سیاست کو داؤ پر لگا کر ریاست کو بچانے کی ذمہ داری دی۔ میں نے چینی کی درآمد سے انکار کیا۔ چینی کی قیمت بڑھتی ہے تو قوم مجھے معاف نہیں کرے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








