اہلیہ کا قتل، صحافی ایاز میر کے بیٹے نے چرس اور شراب نوشی کا اعتراف کرلیا۔ پولیس

تازہ ترین

تازہ ترین

اہلیہ کا قتل ، صحافی ایاز میر کے بیٹے نےچرس اور شراب نوشی کاعتراف کرلیا۔ پولیس
اہلیہ کا قتل ، صحافی ایاز میر کے بیٹے نےچرس اور شراب نوشی کاعتراف کرلیا۔ پولیس

اسلام آباد: اہلیہ کے قتل کے کیس میں صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے شراب نوشی اور چرس پینے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شاہنواز آئس نشے کا عادی نہیں لیکن اُس نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ شراب نوشی اور چرس بھی پیتا رہا جبکہ وقوعہ کے وقت گرفتاری کے موقع پر ملزم نشے میں نہیں تھا۔

دورانِ تفتیش ملزم نے مقتولہ سے 48 ہزار درہم لے کر مرسڈیز کار خریدنے کا بھی اعتراف کیا۔

پولیس نے ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کیلئے اسٹیٹ بینک کو مراسلہ بھیج دیا ہے جبکہ ملزم کے موبائل فون کا تمام ڈیٹا بھی پولیس نے حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدر آباد میں نجی بینک کی کیش وین سے 15کروڑ کی ڈکیتی، ملزمان گرفتار

ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ کی آج درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی عدالت میں سماعت کے دوران پولیس بھرپور مخالفت کرے گی۔

خیال رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی کنیڈین نژاد پاکستانی اہلیہ سارہ انعام کا قتل کر دیا تھا۔

Related Posts