حیدر آباد میں نجی بینک کی کیش وین سے 15کروڑ کی ڈکیتی، ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

حیدر آباد میں نجی بینک کی کیش وین سے 15کروڑ کی ڈکیتی، ملزمان گرفتار
حیدر آباد میں نجی بینک کی کیش وین سے 15کروڑ کی ڈکیتی، ملزمان گرفتار

کراچی: سندھ پولیس نے حیدر آباد میں نجی بینک کی کیش وین سے 15 کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کو لوکیٹر کی مدد لے کر حراست میں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 2 روز قبل نجی بینک کا کیش لے کر جانے والی سکیورٹی کمپنی کی کیش وین کو لوٹ لیا گیا۔ ڈی آئی جی حیدر آباد پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد کچھ افراد گرفتار ہوئے، ان سے تفتیش میں نجی کمپنی کے ڈرائیور کا نام سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، 1 ہزار 678 افراد جاں بحق

ڈی آئی جی حیدر آباد پیر محمد شاہ نے کہا کہ ہم نے 3 ملزمان کو کراچی میں ملیر کے علاقے سے حراست میں لیا جبکہ ڈکیتی کا منصوبہ کراچی میں بنایا گیا تھا۔ ڈاکوؤں نے واردات کرنے کے بعد فرار ہو کر روپوشی کیلئے بھی کراچی کا ہی انتخاب کیا تھا۔

دو روز قبل کراچی سے مورو نجی بینک کا کیش لے کر جانے والی سکیورٹی کمپنی کی گاڑی کو 7 ڈاکوؤں نے اسلحہ دکھا کر لوٹا اور آسانی سے فرار ہو گئے۔ نجی بینک کے دعوے کے مطابق کیش وین میں 30کروڑ کی رقم موجود تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے 5 کروڑ لوٹ لیے ہیں۔

جمعرات کے روز واقعے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانے جانے والے سکیورٹی کمپنی کے منیجر نے انکشاف کیا کہ ڈاکوؤں نے 15 کروڑ 29 لاکھ روپے لوٹے تھے۔ ڈکیتی کا مقدمہ گزشتہ روز ہی درج کر لیا گیا۔ لوٹی گئی رقم کو کراچی برانچ سے مورو برانچ بھیجا جارہا تھا۔

Related Posts