اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس ڈنر کی تقریب میں فائرنگ کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنس ایسوسی ایشن ڈنر کے دوران ہونے والی تشویشناک فائرنگ پر گہرا صدمہ ہوا ہے۔
Deeply shocked by the disturbing shooting incident at the White House Correspondents’ Association Dinner in Washington, D.C., a short while ago.
Relieved to know that President Trump, the First Lady, and other attendees are safe.
My thoughts and prayers are with him, and I wish…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 26, 2026
بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ صدر ٹرمپ، خاتونِ اوّل اور دیگر شرکائے تقریب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ان کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ خدا کرے کہ وہ سلامت اور خیریت سے رہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں جاری عشائیے کے دوران فائرنگ ہوئی، میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں ہونے والی تقریب کے دوران بدمزگی کا ذمہ دار اور گولیاں برسانے والا حملہ آور گرفتار کرلیا گیا۔
صدر ٹرمپ فائرنگ کے دوران مکمل طور پر محفوظ رہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہلٹن ہوٹل میں منعقدہ عشائیے کے دوران پیش آیا جہاں فائرنگ کی زوردار آواز نے شرکائے تقریب کو چونکا دیا۔ سکیورٹی خدشات کے باعث مختصر وقت کیلئے ہنگامہ مچ گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








