پریس ڈنر: صدر ٹرمپ کی موجودگی میں فائرنگ، حملہ آور گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں  جاری عشائیے کے دوران فائرنگ ہوئی، میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں ہونے والی تقریب کے دوران بدمزگی کا ذمہ دار اور گولیاں برسانے والا حملہ آور گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ فائرنگ کے دوران مکمل طور پر محفوظ رہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہلٹن ہوٹل میں منعقدہ عشائیے کے دوران پیش آیا جہاں فائرنگ کی زوردار آواز نے شرکائے تقریب کو چونکا دیا۔ سکیورٹی خدشات کے باعث مختصر وقت کیلئے ہنگامہ مچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے دوران ہی سیکریٹ سروس کے اہلکار صدر ٹرمپ کو تقریب سے بحفاظت نکال کر باہر لے گئے۔ وائٹ ہاؤس کی کوریج پر مامور نمائندوں کو ڈنر میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ اسی دوران صدر ٹرمپ کو ایک پرچی دکھائی گئی۔

رپورٹس کے مطابق ایسی ہی پرچی پہلے ہی وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کو دکھائی گئی تھیل جس پر صدر ٹرمپ کے ایک جانب بیٹھی خاتون حیرت زدہ ہوگئی۔ تقریب میں شریک افراد کی تعداد 2 ہزار 600 بتائی جاتی ہے۔ فائرنگ کے بعد متعدد شرکاء میزوں کے نیچے چھپ گئے تھے۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق اچانک فائرنگ کی سی آواز گونجنے پر صدر ٹرمپ اور دیگر افراد اپنی نشستیں چھوڑ کر نیچے ہوگئے، اسی دوران کئی اہلکاروں نے بندوقیں تان لیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص مرکزی دروازے کے میگنومیٹر کی جانب بھاگا اور سیکریٹ سروس اہلکار پر گولی چلائی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں یہ ایک غیر معمولی شام تھی، جب سیکریٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام شاندار رہا ، جنہوں نے فوری اور بہادری پر مبنی کارروائی کی۔ حملہ آور گرفتار ہوچکا، ہم مکمل طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر عمل کریں گے۔

Related Posts