اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ ایک معاہدہ ہوگیا ہے، دوسرا جلد کریں گے۔ گزشتہ 8 ماہ میں ایس آئی ایف سی کے 9اجلاس ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے۔ آگے ہمیں آئی ایم ایف سے ایک اور معاہدہ کرنا ہوگا۔ گزشتہ 8 مہینوں میں اسپیشل انوسٹی گیشن فیسلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) 9 میٹنگز کرچکی ہے۔
بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں مائیکرو لیول پر استحکام لانا ضروری ہے۔ ملک میں معاشی استحکام چاہئے تو مائیکرو لیول استحکام پر کام کرنا ہوگا۔ اگلے ماہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر سے زائد رقم آنے والی ہے۔ وفاق اکیلے ذمہ داری نہیں نبھا سکتا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاق کے ساتھ صوبوں کو مل کر ملک کیلئے کام کرنا ہوگا۔ اگر ساڑھے 1300ارب روپے آجائیں تو ہم کشکول توڑ سکتے ہیں۔ پاکستان کی محصولات 9 ٹریلین ہیں۔ ذاتی مفاد ایک طرف کرکے قومی مفاد میں سب ایک ساتھ چلیں گے۔نگران حکومت نے بجلی بچائی۔
انہوں نے کہا کہ نگران دورِ حکومت کے دوران 87ارب روپے کی بجلی چوری بچائی گئی۔ ہم سے جتنے بھی سفیروں کی ملاقات ہوئی، ہم نے کہا کہ قرض نہیں لیں گے۔ آپ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ ہماری گزشتہ 16ماہ کی حکومت نے ریاست کو بچایا اور ہم نے اپنی سیاست کو قربان کردیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








