وزیر اعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کا فیصلہ
وزیر اعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے جو 13 سے 16 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے پہلی بار اوور سیز پاکستانیوں کے اجتماع کی منظوری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر قیادت پی ٹی آئی حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کا اجتماع منعقد کرنے کی منظوری دی۔ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان عظیم الشان سے خصوصی خطاب کریں گے۔اجتماع میں پی ٹی آئی کے ذمہ داران اور کارکنان بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم کیو ایم کی ریلی پر پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، درجنوں کارکن اور رہنماء گرفتار

اجتماع کے حوالے سے سیکریٹری اوور سیز انٹرنیشنل چیپٹرز عبداللہ ریاڑ نے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے اجتماع کے انعقاد کا خیر مقدم کیا جس میں دنیا کے مختلف خطوں سے مندوبین کو دعوت دی جائیگی۔

بین الاقوامی میڈیا بھی سمندر پار پاکستانیوں کے عظیم الشان اجتماع کی کوریج کرے گا۔ سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانی قوم کا اثاثہ ہیں جو روزِ اول سے وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملکی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کا کردار فراموش نہیں کیاجاسکتا۔

مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ ہم پاکستانیوں کے کردار کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کا اجتماع ملک کی تاریخ میں اہم سنگِ میل ہوگا۔ دنیا بھر سے اوور سیز پاکستانیوں کو دعوت دیں گے۔ حکومت کے مستقبل کے لائحۂ عمل پر بھی بات ہوگی۔ 

Related Posts