وزیراعظم آج شیخوپورہ میں ملک کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کرینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

PM to inaugurate, perform ground-breaking of several development projects in Miawali today

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان آج شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل میں ملک کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کریں گے۔

رکھ جھوک جنگل راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ایک اہم منصوبہ ہے جسے سینسر اور نگرانی کے نظام سے لیس کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیر اعظم وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ ون آن ون ملاقات کریں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کی سیاسی اور انتظامی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دینگے۔

وزیراعظم لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے ، جہاں انہیں صوبائی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں پنجاب ایجوکیشن کنونشن 2021 میں بھی شرکت کریں گے۔کنونشن موجودہ حکومت کی جانب سے گزشتہ تین سالوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کو اجاگر کرے گا۔

مزید پڑھیں:اے اے اے ایسوسی ایٹس کا1لاکھ درخت لگا کر ٹری پلانٹیشن ڈرائیو کا آغاز

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے میاواکی کے جنگلات میں 10 بلین ٹرین سونامی کے تحت اربن فاریسٹ کا افتتاح کیاتھا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ آنے والی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان دے کر جائیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میاواکی جنگلات اگانے پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ دنیا کا سب سے بڑا میاوا کا جنگل اگایا گیا ہے۔ ساری دنیا میں موسم گرم ہورہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کوشش کرے تو ہم گلوبل وارمنگ سے بچ سکتے ہیں۔ ہر ایک شخص کو کم از کم ایک درخت لگاناچاہیے۔

پاکستان کی 60 سالہ تاریخ میں 64 کروڑ درخت لگائے گئے۔ ہم نے خیبرپختون خوا میں 5 سالوں میں ایک ارب درخت لگائے۔

Related Posts