وزیرِ اعظم عمران خان آج یکساں نصابِ تعلیم کا اجراء کرینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

IHC dismisses petition to disqualify PM Imran Khan

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان آج پاکستان بھر میں تعلیم کے شعبے میں طبقاتی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے یکساں نصابِ تعلیم کا اجراء کریں گے۔

معاشرتی اقدار، تقافتی و مذہبی تنوع کا احترام، عملی زندگی کے پہلو اور پیشہ ورانہ تعلیم و ہنر بھی نصاب کے اہم پہلو ہیں،اکیسویں صدی سے ہم آہنگ نصاب طالبِ علموں میں مثبت تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوگا۔

حکومت کے ہر شہری کو ترقی کے یکسان مواقع فراہم کرنے کے ویژن کے عین مطابق، یکساں نصابِ تعلیم طبقاتی فرق کو ختم کرنے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، وزیرِ اعظم تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہونگے اور اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے،پاکستان ٹیلی ویژن نشر کرے گا۔

مزید پڑھیں:داسو حملے میں بھارت کے ملوث نہ ہونے کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ

ذرائع کے مطابق سندھ نے وفاق کا نصاب تعلیم ماننے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد کل وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والی تقریب میں سندھ سے کوئی شرکت نہیں کرے گا تقریب میں شرکت کے لیے وزیر تعلیم، سیکریٹری و دیگر کو مدعو کیا گیا تھا۔

وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ کا کہنا ہے کہ ہم یکساں تعلیمی نصاب پر پہلے ہی اپنے تحفظات ظاہر کرچکےہیں، تعلیم مکمل صوبائی معاملہ ہےنصاب بھی صوبےکا معاملہ ہے، یکساں نصاب کومن وعن رائج کرنےکی پوزیشن میں نہیں ہے۔

Related Posts