افغانستان پر طالبان کا قبضہ امریکا کی شکست ہے، جوبائیڈن استعفیٰ دیں، ڈونلڈ ٹرمپ

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا 7 روز گزرنے کے باوجود جو بائیڈن کی فتح تسلیم کرنے سے انکار
ڈونلڈ ٹرمپ کا 7 روز گزرنے کے باوجود جو بائیڈن کی فتح تسلیم کرنے سے انکار

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد امریکی صدرجو بائیڈن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سابق صدرڈونلڈٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو بائیڈن نے افغانستان میں ناقص پالیسیاں اپنائیں اور افواج کے انخلاء کی اجازت دی ہے اس لیے شرمندگی سے مستعفی ہونے کا وقت آگیا ہے۔

مزید پڑھیں:کابل میں امریکی سفارتخانے سے اڑتے ہیلی کاپٹر اور ویتنام سے انخلا کی تصاویر وائرل

واضح رہے کہ طالبان نے امریکی حملے کے 20 سال بعد افغانستان کو دوبارہ فتح کیا ہے۔طالبان نے اتوار کو کابل کا کنٹرول سنبھال لیا جو کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو مکمل کرنے کے لیے مقرر کردہ 31 اگست کی ڈیڈ لائن سے دو ہفتے پہلے تھا۔

یاد رہے کہ امریکا سے افواج کے انخلاء کا معاہدہ ٹرمپ حکومت کے تحت ہی ہواتھا اورجب جوبائیڈن نے اس سال کے شروع میں اقتدار سنبھالا تو انہوں نے دستبرداری کی آخری تاریخ کو آگے بڑھا دیا اور اس کے لیے کوئی شرط نہیں رکھی تھی۔

ڈونلڈٹرمپ نے اس اقدام پر جوبائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اب بھی صدر ہوتے تو یہ “بہت مختلف اور بہت زیادہ کامیاب انخلاء” ہوتا۔

Related Posts