اسلام آباد: پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے جمعرات کو کہا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ مزی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ، خیبرپختونخوا کشمیر، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
اس دوران زیریں سندھ، زیریں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
تاہم پی ایم ڈی نے خبردار کیا کہ 11 سے 13 اگست تک کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔
قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، بولان، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، پنجگور، پسنی، جیوانی، کوہاٹ، صوابی، نوشہرہ، مردان، پشاور، کرک میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
بارش سے کشمیر، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلیات، مری، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور، غذر اور اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور صبح کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








