سابق گورنر سندھ اور نواز شریف کے سابق ترجمان محمد زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے والے محمد زبیر کی تحریک انصاف میں جلد شمولیت متوقع ہے۔ محمد زبیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق مشاورت کر لی گئی ہے اور انہیں پارٹی میں شامل کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی نے گرین سگنل دے دیا ہے۔
محمد زبیر نے تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے اور بانی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اس حوالے سے مزید مشاورت کرے گی۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رؤف حسن نے دعویٰ کیا تھا کہ عارف علوی نے پیغام دیا کہ محمد زبیر پارٹی میں آنے کیلئے دلچسپی رکھتے ہیں۔ رؤف حسن نے کہا کہ جو لوگ پارٹی کو مشکل وقت میں چھوڑ گئے ان کی واپسی مشکل ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








