ن لیگی رہنما سعد رفیق نے صنم جاوید پر رحم کھانے کا مطالبہ کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ٹریبیون

حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسیر کارکن صنم جاوید کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کے خلاف بول پڑے۔

سوشل میڈیا پلئیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے ایک بیان میں ن لیگی رہنما سعد رفیق نے لکھا کہ صنم جاوید کے بچے ماں کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے ہوں گے، ان کا تو کوئی قصور نہیں ہے۔

لیگی رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ صلہ رحمی کریں، اب انہیں گھر جانے دیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نئے مقدمے میں گرفتار صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے ڈسچارج کردیا تھا۔

رہائی کے بعد صنم جاوید وکلاء کے ساتھ اپنے گھر روانہ ہوگئی تھیں، لیکن اسلام آباد پولیس نے انھیں پھر سے گرفتار کرلیا ہے۔

Related Posts