محکمہ موسمیات نے ہوا کے کم دباؤ کے سبب 16 اور 17 جولائی کو کراچی شہر میں گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کردی، موسمیات کے مطابق پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ بڑھنے کے سبب 16 اور17 جولائی ( 9 اور 10 محرم الحرام ) کو کراچی میں موسم مزید گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، دن کے وقت درجہ حرارت 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔
اس دوران ٹھٹھہ، سجاول اور اس کے مضافات میں پارہ 41 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، پیر کو تھر پارکر، میر پور خاص اور سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل (16 جولائی تک) شام/ رات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان برقرار ہے، اتوار کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا کا تناسب 62 فیصد رہا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








