پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں جدید ترین ایف ایم 90 میزائل کا کامیاب تجربہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک بحریہ
(فوٹو: آن لائن)

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل ایف ایم 90 میزائل سے کامیاب براہِ راست فائرنگ کی ہے۔جدید ترین ایف ایم 90میزائل کا تجربہ کامیاب رہا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ای آر سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کے دوران فضائی ہدف کو مؤثر اور کامیاب طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ ہدف کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنانے سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور تیاریوں کی توثیق ہوئی۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب  نے اس مشق کا مشاہدہ کیا اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مشق کے مشاہدے کے دوران کاہ کہ پاک بحریہ ہر صورت ملک کے سمندری دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے۔ پاک بحریہ کے جنگی جہاز نے انتہائی تیز اور مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ لائیو ویپن فائرنگ سے پاک بحریہ کی جدید جنگی صلاحیت ایک بار پھر اجاگر ہوئی۔ پاک بحریہ ہر صورت پاکستان کے سمندری دفاع اور بحری مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گی۔

Related Posts