کراچی کی اعظم بستی میں فلیٹ میں زہریلی گیس بھرنے سے 4سالہ بچی جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

گوجرانوالہ، مہندی کی رسم کے دوران فائرنگ،14سالہ بچی جاں بحق
گوجرانوالہ، مہندی کی رسم کے دوران فائرنگ،14سالہ بچی جاں بحق

کراچی کے علاقے اعظم بستی کے رہائشی فلیٹ میں زہریلی گیس بھر جانے کے نتیجے میں 4 سالہ بچی جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 4 بچے بے ہوش ہو گئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق فلیٹ میں گیس بھر جانے کا واقعہ محمود آباد اعظم بستی میں پیش آیا۔ 100 فٹ پر واقع بخاری ٹاور کے فلیٹ میں کیڑے مار دوا کے استعمال کے باعث زہریلی گیس بھر گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف اہلکار کی رشوت خوری کا انکشاف، ویڈیو وائرل

گیس بھر جانے کے باعث  5 بچے ماں سمیت بے ہوش ہو گئے جن میں سے 4سالہ بچی جاں بر نہ ہوسکی جبکہ متاثرہ بچوں اور جاں بحق بچی کی میت خاتون سمیت ہسپتال منتقل کردی گئی۔

جاں بحق بچی کی شناخت ریچل دختر شہزاد کے نام سے ہوئی جبکہ کرسٹینا، پیٹر، اسرائیل اور فرسٹینا بے ہوش ہو گئے تھے جن کی عمریں 3 سے 10 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

محمود آباد پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کے والد شہزاد نے بیان دیا کہ 2 روز قبل گھر کے کمرے میں پھٹ کر بکھرنے والی کیڑے مار دوا استعمال کی گئی تھی جس کیلئے کمرے کو بند کردیا تھا۔

شہزاد کا کہنا ہے کہ کمرہ کھول کر صفائی کرنے پر گزشتہ شام ہی اہلِ خانہ کی طبیعت خراب ہونے لگی جسے ہم نے نظر انداز کیا۔ رات کو اہلیہ کی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال جانے کو کہا لیکن وہ صبح ہسپتال جانا چاہتی تھی۔

رات ہونے تک بچوں کی طبیعت جو پہلے ہی ناساز تھی، مزید بگڑتی چلی گئی۔ بچوں کو الٹیاں آئیں۔ صبح تک ریچل کی حالت تشویشناک تھی۔ بیوی بچوں کو لے کر ہسپتال پہنچا تاہم ریچل کو نہ بچایا جاسکا۔

 

Related Posts