راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف پہلے 5 روزہ ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ کی دھواں دھار بیٹنگ جاری ہے۔ شاہین آفریدی اور شاداب خان بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے اپنے ساتھ شاہین شاہ کی تصویر شیئر کردی جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
At my home ground of Rawalpindi with @iShaheenAfridi supporting our team. Atmosphere at the stadium is great. pic.twitter.com/Ri7epjMyLT
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) December 1, 2022
اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ میں شاہین آفریدی کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے اپنے ہوم گراؤنڈ پر موجود ہوں جبکہ یہاں کا ماحول کافی اچھا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مبنی ٹیسٹ سیریز کے آج ہونے والے پہلے کرکٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کی ہے۔ اوپنر بین ڈکٹ 233 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
بین ڈکٹ نے 110 گیندوں پر 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے ہمراہ دوسرے اوپنر زیک کراؤلی بھی 111 گیندوں پر 122 رنز بنانے کے بعد 235 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی تیسری وکٹ 286 کے مجموعی اسکور پر گری جب جو روٹ کو زاہد محمود نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔انگلینڈ ٹیم نے 53ویں اوور کے اختتام تک 3 وکٹس کے نقصان پر 319 رنز بنا لیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








