کراچی میں ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز فحش ویڈیو چلانے والا پولیس کی گرفت میں! جانیں 17 سالہ ملزم ہے کون

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے ڈیفنس علاقے میں 4 فروری کی شب ڈیجیٹل بل بورڈز (ایس ایم ڈیز) پر فحش ویڈیو نشر ہونے کے واقعے میں پولیس نے ایک 17 سالہ ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ خیابانِ اتحاد روڈ پر عائشہ مسجد کے قریب نصب ایک نجی اشتہاری کمپنی کے بل بورڈ پر پیش آیا جہاں ویڈیو وقفے وقفے سے چند لمحوں کے لیے چلتی رہی۔

ابتدائی طور پر کمپنی کا موقف تھا کہ اسکرین کو ہیک کر کے کمپنی کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 292 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق یہ معاملہ ہیکنگ کا نہیں بلکہ ملازم کی غلطی کا تھا۔ گرفتار ہونے والے نوجوان نے بیان دیا کہ وہ منظور شدہ اشتہاری مواد اپ لوڈ کر رہا تھا لیکن اس دوران موبائل فون کی گیلری میں موجود ایک فحش ویڈیو غلطی سے منتخب ہو گئی اور چند ہی دیر میں اس کو ہٹا دیا گیا۔

ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق ملزم اکرام کو بھنگوریہ گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔ کمپنی کے 10 پول اور 20 ایس ایم ڈیز شہر کے مختلف علاقوں میں نصب ہیں اور حادثے کی وجہ ملزم کا غیر محتاط رویہ تھا۔

کراچی: ڈیفنس میں لگی ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز ہیک، غیر اخلاقی مواد نشر کردیا گیا

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ کمپنی کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیوز موبائل فون میں محفوظ تھیں اور غلطی سے اسکرین پر فحش مواد نشر ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے دوران کسی قسم کی جان یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

Related Posts