کریم آبادمیں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل فیاض خان جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

گوجرانوالہ، مہندی کی رسم کے دوران فائرنگ،14سالہ بچی جاں بحق
گوجرانوالہ، مہندی کی رسم کے دوران فائرنگ،14سالہ بچی جاں بحق

کراچی: کریم آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل فیاض خان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری احسن کے مطابق اس نے کریم آباد کے علاقے عزیز آباد تھانے کی حدود سے اے ٹی ایم سے نقدی نکالی، نقدی نکال کر جانے لگا تو ڈاکوؤں نے اسے گھیر لیا۔

اسی اثناء میں ہیڈ کانسٹیبل فیاض خان پہنچ گیا، اس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوگیا، مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مقابلے کے دوران ایک گولی ہیڈ کانسٹیبل فیاض خان کو بھی لگی، انہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: کوہلو، شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی

Related Posts