راولپنڈی میں محکمۂ مال افسران پر تشدد، 5 روز گزرجانے کے باوجود پولیس کچھ نہ کرسکی

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی میں محکمۂ مال افسران پر تشدد، 5 روز گزرجانے کے باوجود پولیس کچھ نہ کرسکی
راولپنڈی میں محکمۂ مال افسران پر تشدد، 5 روز گزرجانے کے باوجود پولیس کچھ نہ کرسکی

راولپنڈی میں محکمۂ مال کے افسران پر تشدد اور سرکاری ریکارڈ چھیننے کے معاملے پر 5 روز گزر جانے کے باوجود پولیس کوئی خاطرخواہ کارروائی کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں علی آباد کے علاقے میں محکمۂ مال کے گرداوار، پٹواری اور نائب تحصیل دار کو تشدد کا نشانہ بنانے، سرکاری ریکارڈ چھیننے کے معاملے میں 5 روز گزر چکے ہیں۔ پولیس سرکاری ریکارڈ تک برآمد نہ کرسکی، نہ ہی 7 کنال مزکورہ اراضی کا قبضہ واگزار کرایا جاسکا۔

اپنی اراضی کے حصول کیلئے مسلسل کوشاں خاتون انصاف کی تلاش میں ہے۔ 6 روز قبل نائب تحصیل دار ثاقب ریحان، نوید ملک گرداور اور بابر پٹواری ریکارڈ کے ساتھ 7 کنال کی اراضی کو دیکھنے کیلئے موقعے پر پہنچے تو 8 سے 10 نامعلوم افراد نے گالی گلوچ کے ساتھ محکمۂ مال کے افسران پر حملہ کردیا اور مارپیٹ شروع کردی۔

رضوان عرف شانی نامی ایک ملزم نے 2 فائلیں چھین لیں اور واصف نامی ملزم نے بابر پٹواری سے کاغذات چھین لیے۔ خالد نامی ملزم نے نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر عامرہ حیات کی فائل چھین لی۔ ملزمان نے گرداور نوید ملک اور حلقہ پٹواری بابر محمود کو اغواء کرکے ایک گھر میں لے جا کر قید کردیا۔ پولیس نے رضوان شانی کو گرفتار کر لیا۔

بعد ازاں پولیس نے حراست میں لیے گئے دیگر افراد کو غیر متعلقہ قرار دے دیا اور دیگر افراد نے ضمانت کرا لی۔ ملزم رضوان عرف شانی کا ریمانڈ حاصل کیا گیا جس میں گزشتہ روز مزید 2 دن کا اضافہ ہوا تاہم تاحال چھینی گئی فائلز، کاغذات اور رجسٹر برآمد نہیں ہوسکے۔

عمرہ حیات نامی خاتون نے کھلی کچہری میں سی پی او کو اپنی اراضی کے بارے میں شکایت کی فائل پیش کی تاہم مذکورہ فائل بھی نائب تحصیلدار کے پاس پہنچنے کے بعد ملزمان نے چھین لی تھی۔ تاحال اراضی کو واگزار نہیں کرایا جاسکا۔ متاثرہ خاتون تاحال داد رسی کیلئے چکر کاٹنے پر مجبور ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: وحدت کالونی میں گھر میں آتشزدگی، 3بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

Related Posts