تھپڑوں کی برسات کردی اور! پاک پتن میں پولیس اہلکار کے ظلم کا شکار خاتون کی رو رو کر دہائیاں، تشدد کی ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Police Officer Arrested in Pakpattan for Assaulting Woman
ONLINE

پاکپتن میں پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلعی پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ اے ایس آئی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب اے ایس آئی اعجاز ایک مقدمے میں مطلوب خاتون کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار نے خاتون کو تھپڑ ماراجبکہ ساتھ موجود لیڈی کانسٹیبل نے بھی روکنے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ درست عمل نہیں۔

ویڈیو میں متاثرہ خاتون روتے ہوئے یہ فریاد کرتی سنائی دیتی ہے کہ وہ مظلوم ہے، اس کے دو چھوٹے بچے ہیں اور اسے سمجھ نہیں آ رہا کہ کہاں جائے۔

ڈی پی او پاکپتن کے مطابق خاتون پر ہاتھ اٹھانے کی کسی قانون میں اجازت نہیں، اسی لیے وڈیو سامنے آتے ہی فوری ایکشن لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کا یہ رویہ محکمہ پولیس کے ضابطہ اخلاق کے سراسر منافی ہے اور اس قسم کے واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کے خلاف درج مقدمہ پہلے سے عدالت میں زیرِ سماعت ہے تاہم گرفتاری کے دوران ضابطہ کار کی خلاف ورزی اور تشدد کا واقعہ پولیس کے لیے ایک سنگین داخلی مسئلہ بن گیا ہے۔

ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات پولیس کے عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتے ہیں، اس لیے ضرورت ہے کہ محکمہ پولیس اپنے اہلکاروں کی تربیت اور احتساب کے نظام کو مزید سخت کرے۔

Related Posts