کشمور: ماں اور 4 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ میں ملزم کی گرفتار میں پولیس افسر نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرکے لوگوں کے دل جیت لئے۔
کشمور میں کمسن بچی علیشا اور اس کی والدہ تبسم کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم رفیق ملک نے تبسم کو اس شرط پرچھوڑا تھا کہ وہ اسے کوئی لڑکی لاکر دیگی پھر اسے وہ بچی واپس کریگا۔
جب متاثرہ خاتون تبسم تھانے میں تھی تو لڑکی کا مسئلہ کھڑا ہوا کہ اب لڑکی کہاں سے آئے کہ ملزم کو جھانسہ دیکر گرفتار کیا جائے۔
اس موقع پر کشمور پولیس کے فرض شناس اے ایس آئی محمد بخش برڑو جاکر گھر سے اپنی بیٹی کولے کرآئے اور کہاکہ میری بیٹی اس کام کیلئے حاضر ہے۔
پھر ملزم کی اس لڑکی سے بات کرائی گئی جس کے بعد ملزم نے پتا بتایا اوراس کی گرفتاری عمل میں آئی۔