شکارپور: ڈرون ٹیکنالوجی سے لیس پولیس آپریشن، 9ڈاکو ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

شکارپور
(فوٹو: ریڈیو پاکستان)

سندھ کے شہر شکارپور میں ڈاکوؤں کی سرکوبی کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی سے لیس پولیس آپریشن کے دوران 9 ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں، آپریشن کے دوران بکتر بند گاڑیوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس آپریشن شکارپور کے علاقے منچھر شاہ میں کیا گیا، جاری آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں اور ڈرون ٹیکنالوجی کے ساتھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا گیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین دوبدو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دونوں جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 9 ڈاکو ہلاک جبکہ ڈی ایس پیز سمتی 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے 9 ڈاکو مختلف سنگین جرائم مین ملوث رہے ہیں جن میں اغوا برائے تاوان، لوٹ مار، منشیات فروشی اور دیگر جرائم شامل ہیں۔

بعد ازاں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے پولیس کو کامیاب آپریشن اور 9 ڈاکوؤں کی ہلاکت پر شاباش دیتے ہوئے ڈاکوؤں اور سنگین جرائم میں ملوث گروہوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 9دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

تین روز قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ 5دسمبر کو ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ مؤثر کارروائی اور شدید فائرنگ تبادلے کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

Related Posts