اسلام آباد: تھانہ کورال پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے ماریہ نام کی لڑکی کو ملزمان کے چنگل سے چھڑا لیا،ماریہ نے 15 پر کال کی کہ کچھ افراد نے اس کو حبس بجا میں رکھا ہوا ہے۔
تھانہ کورال پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی ماریہ کو ملزمان کے چنگل سے آزاد کرایا، ماریہ کی عزت لٹنے سے محفوظ رہی، ماریہ نے پولیس کو فون کرکے بتایا کہ ملزمان زبردستی زیادتی کی کوشش کررہے ہیں۔
پولیس ٹیم متعلقہ جگہ پر فوری پہنچی اور ماریہ کوبازیاب کراکے چار افراد کو گرفتار کرلیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔
ماریہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ فیصل آباد کی رہائشی ہے،شاہد نامی بندے کے ذریعے رابطہ ہوا اور وہ اسلام آباد آ گئی،جب اسلام آباد آباد پہنچی تو مجھے امین ٹاؤن کورال ایک گھر میں لے جایا گیا۔
لڑکی کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ غیر اخلاقی حرکات شروع کردی گئیں،اور مجھے کمرے میں بند کردیا گیا، 15 پر کال کی تو پولیس پہنچ گئی جنھوں نے میری عزت کو محفوظ بنایا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔