پولیس اہلکار نے سوات سی ٹی ڈی دھماکے کے ملبے سے ملنے والے 25 لاکھ واپس کردیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پولیس اہلکار نے سوات سی ٹی ڈی دھماکے کے ملبے سے ملنے والے 25 لاکھ واپس کردیئے
پولیس اہلکار نے سوات سی ٹی ڈی دھماکے کے ملبے سے ملنے والے 25 لاکھ واپس کردیئے

پشاور: خیبر پختونخواہ کی حسین وادی سوات کے کبل محلے میں دھماکے کے بعد، ایک پولیس اہلکار نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دفتر کے ملبے سے 25 لاکھ روپے برآمد کئے۔

24 اپریل کو، سی ٹی ڈی کی عمارت کو ایک زبردست دھماکے نے ہلا کر رکھ دیا اور اسے ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔ دھماکے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق اور 53 دیگر زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر پولیس اہلکار تھے۔

ایمانداری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے ایس ایچ او سی ٹی ڈی تھانہ کبل اکرام اللہ نے رقم حکام کے حوالے کر دی۔

ایس ایچ او اکرام اللہ کے مطابق ”جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹایا گیا توپیسوں سے بھرا ایک پیکٹ ملا۔””جب میں نے اسے اٹھایا تو اس میں پیسے تھے۔ 2022 میں، ایک کیس سے ثبوت کے طور پر رقم موجود تھی، جو محکمہ پولیس کی ملکیت تھی۔

ایس ایچ او نے مزید کہا کہ انہیں پولیس فورس کا حصہ ہونے پر فخر ہے اور وہ محکمہ سے ملنے والی تنخواہ پر اچھی زندگی گزارتے ہیں۔

مزید پڑھیں:بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ، وزیر اعظم نے اداروں کو الرٹ کردیا

کے پی کے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اختر حیات گنڈا پور نے ایس ایچ او اکرام اللہ کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے ان کے لیے ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ایمانداری نے کے پی پولیسکا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

Related Posts