فیصل آباد: فیصل آباد میں مبینہ طور پر دو پولیس اہلکاروں نے نرس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا۔
مقامی پولیس ذرائع کے مطابق ایک نرس کوفیصل آباد کے سمندری میں کنال روڈ پر سٹی پولیس کے دو اہلکاروں شجاعت اور صہیب نے روک لیا تھا۔
مبینہ حملہ آوروں نے موقع سے فرار ہونے سے پہلے مبینہ طور پر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے مقامی اہلکاروں نے فوری کارروائی کی جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
خاتون کے طبی معائنے میں اس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہونے کے بعد پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 (ریپ کی سزا) کے تحت مقدمہ درج کیا۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی، بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیادتی کا دعویٰ کرنیوالی خاتون بیان سے منحرف
مقامی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے متاثرہ خاتون کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور اسے انصاف کی یقین دہانی کرائی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








