بھارت کی مشہور ماڈل اور فحش اداکارہ پونم پانڈے نے ایک بار پھر اپنی موت کا ڈرامہ رچایا لیکن اس بار راکھی ساونت نے اپنے منفرد انداز میں ان پر طنز کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
پونم پانڈے اکثر اپنی غیر متوقع اور فحش حرکات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے اپنی موت کا جعلی اعلان کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ اس ردِعمل نے انہیں دوبارہ ایسا اسٹنٹ کرنے سے نہیں روکا۔
حال ہی میں پونم پانڈے نے ایک بار پھر اپنی موت کا جھوٹا ڈرامہ کیا لیکن اس بار یہ ایک واضح طور پر تفریحی اسٹنٹ تھا۔ “کریزی” فلم کے گانے گولی مار بھیجے میں کے ایک وائرل ویڈیو میں پونم اور راکھی ساونت نے ایک ساتھ کام کیا۔
ویڈیو میں پونم پانڈے اپنی موت کا ڈرامہ کرتی ہیں جبکہ راکھی ساونت ان پر طنزیہ تبصرہ کرتی ہیں۔
ویڈیو میں راکھی ساونت، “کریزی” فلم کے اداکار کو اغوا کر لیتی ہیں، جو ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسی دوران، راکھی اپنے کاسمیٹک سرجری پر طنز کرتے ہوئے کہتی ہیں، “تم نے مجھے وہ دیا جو خدا نے نہیں دیا۔
جیسے ہی راکھی ڈاکٹر کو بندوق کی نوک پر رکھتی ہیں، ان کی گاڑی پونم پانڈے سے ٹکرا جاتی ہے۔ تاہم پونم زندہ ہوتی ہیں اور راکھی طنزیہ انداز میں کہتی ہیں کتنی بار مرے گی؟۔
ویڈیو کے نیچے مداحوں کے دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے۔ ایک صارف نے لکھا، “اوئے، زندہ ہو جا، کتنی بار مرے گی؟” جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا، “اس کا تو بی ہائنڈ دی سینز بھی بننا چاہیے! ایک اور مداح نے مزاحیہ انداز میں لکھا، “کتنی بار مرے گی بہن کی پکوڑی؟یہ وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








