مداح کی سیلفی کے بہانے پونم پانڈے سے سرعام شرمناک حرکت، نازیبا ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

Poonam Pandey pushes away fan after inappropriate move

بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ مداح کے نامناسب رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ میڈیا سے بات کر رہی تھیں کہ ایک مداح ان کے قریب آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

 

پونم نے مداح کی درخواست پر رضامندی ظاہر کی لیکن مداح نے سیلفی لیتے لیتے اداکارہ کا بوسہ لینے کی کوشش کی ۔ مداح کی یہ حرکتیں کیمرے میں قید ہوگئیں جس کی ویڈیو میں اداکارہ پریشان دکھائی دے رہی ہیں۔

تیزی سے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پونم نے خود کو اس سے دور کرتے ہوئے مداح کو دھکیل دیا۔ ویڈیوجو اب سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، اس پر بہت سے لوگوں نے مداح کے رویے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

شہناز گل کا نازیبا فوٹو شوٹ، غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک

اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے مشورہ دیا ہے کہ یہ واقعہ اداکارہ کا پبلسٹی اسٹنٹ ہو سکتا ہے۔ دریں اثنا، مداح کے اس عمل کو جائے وقوعہ پر موجود تماشائیوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Posts