بھارتی شوبز کی متنازع شخصیت راکھی ساونت نے پاک بھارت کرکٹ میچ سے قبل بھارتی کرکٹرز کو حیران کن مشورہ دے دیا۔
راکھی نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کو میدان میں کارکردگی پر دھیان دینی چاہیے، نہ کہ بالی ووڈ ہیروئنز اور اپنی بیویوں پردھیان رکھیں۔
پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے راکھی ساونت کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں کچھ لوگ ان کی بات سے متفق نظر آ رہے ہیں تو کچھ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شہناز گل کا نازیبا فوٹو شوٹ، غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک
راکھی کا کہنا تھا، “ہمارے کرکٹرز کا دھیان میدان سے زیادہ گلیمر پر ہوتا ہے، اسی لیے وہ بڑے میچز میں پریشر برداشت نہیں کر پاتے۔”
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج میچ 23 فروری کو شیڈول ہے۔
شائقین اس میچ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں جبکہ راکھی ساونت جیسے ستارے بھی اس پر اپنی رائے دینے سے باز نہیں آ رہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارتی کرکٹرز ان کے مشورے پر عمل کرتے ہیں یا نہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








