پارلیمنٹ میں صفائی کا ناقص انتظام، رکن سینیٹ کے کھانے سے لال بیگ برآمد، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

کھانے میں لال بیگ، فوٹو اسکرین گریب

پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا میں صفائی کا ناقص انتظام اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ کھانے میں سے لال بیگ نکلنے لگے ہیں۔

سینیٹ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں ایک رکن کی پلیٹ سے کاکروچ نکلا تو رکن نے اس کی ویڈیو بنا لی، معلوم ہوا ہے کہ یہ ناخوشگوار واقعہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید وقار مہدی کے ساتھ پیش آیا۔

وہ لنچ کر رہے تھے اور پلیٹ میں انھوں نے سینڈوچ اور سموسہ رکھا تو ایک چھوٹے لال بیگ کو پلیٹ میں موجود کھانے پر دوڑتے بھاگتے دیکھا گیا، سید وقار مہدی نے چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے بھی اس معاملے کی شکایت کی۔

چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ریفریشمنٹ سے کاکروچ نکلنے پر سخت نوٹس لے لیا ہے، تاہم واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وقار مہدی سینیٹ سیکریٹریٹ کو اس معاملے پر خط لکھ چکے ہیں۔

Related Posts