سال نو کے آغاز پر عوام کو ریلیف دینے کی تیاری، پٹرول کی قیمت میں کتنی کمی ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

وفاقی حکومت نئے سال کے آغاز پر عوام کو تحفہ دینے کے لیے تیار ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ابتدائی ورکنگ پیپرز کے مطابق یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل 6 روپے 62 پیسے، مٹی کا تیل 8 روپے 92 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا 31 دسمبر کو ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری کے آغاز سے یعنی بدھ اور جمعرات کی درمیان شب 12 بجے سے ہوگا۔ یکم دسمبر اور 16 دسمبر کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ہر 15 دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے اور عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تناسب سے ردوبدل کیا جاتا ہے۔

Related Posts