ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی، اسٹار کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے پر غور

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کرکٹ کھلاڑی
پاکستانی کرکٹرز، فائل فوٹو

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ لگائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمانہ عائد کرنے پر کچھ پیچیدگیاں ہیں جن پر بات چیت کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے قانونی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

Related Posts