ایران کی ایٹمی تنصیبات کو کتنا نقصان پہنچا؟ آئی اے ای اے کا اہم انکشاف سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

عالمی جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی کسی جوہری تنصیب کو اب تک نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کسی پر حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق، ادارے کا ہنگامی اجلاس آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہوا جس میں ایران پر حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گراسی نے کہا کہ ایرانی جوہری حکام سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے جلد ایک مؤثر چینل قائم ہو جائے گا۔

رافیل گراسی نے اجلاس میں فریقین پر زور دیا کہ تمام فوجی کارروائیوں میں انتہائی احتیاط اور تحمل برتا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

اجلاس میں ایرانی نمائندے سے یہ بھی پوچھا گیا کہ ایران کی کون سی جوہری تنصیبات پر حملہ ہوا؟ جس پر ایرانی نمائندے نے جواب دیا کہ نطنز کی جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Related Posts