افغان دارالحکومت کابل کے مرکزی اور نسبتاً محفوظ ترین علاقے شہرِ نو میں ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد اپنی جانوں سے محروم ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
طالبان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں جانی نقصان کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد ابھی واضح نہیں ہو سکی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جلد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔
خبررساں ایجنسیوں کے مطابق شہرِ نو میں زیادہ تر غیر ملکی قیام پذیر ہیں، جس کے باعث یہ کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دھماکے کے اس واقعے نے علاقے کے امن و سکون کو شدید جھٹکا پہنچایا ہے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








