کے پی کے پولیس نے پشاور میں ڈانس کلب کھولنے کے اعلان پر ایک خاتون سوشل میڈیا انفلوئنسر کو گرفتار کر لیا ہے۔
پشاور پولیس کے مطابق خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے فحاشی پھیلانے اور غیر اخلاقی رویے کی حوصلہ افزائی کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔
ملزمہ کی شناخت سونیا شاہ زوجہ دادو شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں گل بہار نمبر 4، اعجاز آباد سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انفلوئنسر نے ایک وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ پشاور میں ڈانس کلب کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
پولیس کے مطابق ویڈیو میں نامناسب زبان استعمال کی گئی تھی، جو سماجی اقدار اور قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔
گرفتار انفلوئنسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فحاشی، انتشار اور اخلاقی بگاڑ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔
حکام نے وضاحت کی کہ اعلیٰ افسران کی ہدایات پر گل بہار تھانے کی خواتین پولیس اہلکاروں کی مدد سے ٹک ٹاکر کو غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر گرفتار کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








