گل پلازہ میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو آپریشن متاثر

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو روئٹرز

ریسکیو آپریشن کے دور گل پلازہ میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیدا ہوگئیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ کا عملہ دوسری منزل میں امدادی کارروائیوں میں مصروف تھا کہ اسی دوران تیسری منزل میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔

چیف فائر آفیسر محمد ہمایوں خان نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر 34 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ دوبارہ آگ بھڑک اٹھی ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششیں کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ چیف فائر آفیسر محمد ہمایوں خان نے بتایا تھا کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر 34 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ اب تک درجنوں افراد جھلس کر جاں بحق ہو چکے ہیں اور کئی لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے کہا تھا کہ عمارت گرنے کا خدشہ ہے اسی لیے فائر فائٹنگ روک دی گئی ہے، کھنڈر بنے گل پلازہ میں کولنگ کا عمل اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، امدادی کارروائیوں اور ملبہ ہٹانے کیلیے پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کی بھاری مشینری اور دستے بھی شامل ہیں۔

چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ عمارت مخدوش ہے زیادہ دیر اندر رہنا خطرناک ہے۔

Related Posts