پیپلز پارٹی وزیر اعلیٰ کے پی کے کے پیچھے پڑ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ایم ایم

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے، گنڈاپور صرف پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ ہے۔
سندھ کے سینئرصوبائی وزیر اور رہنما پیپلزپارٹی شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو دھمکیاں دینا بند کریں اور غنڈے نہ بنیں بلکہ وزیر اعلیٰ رہیں۔
اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم گنڈا پور کو  کے پی کا نہیں، صرف پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتاہےگنڈا پور کو شاید غنڈہ بننا تھا اور وہ غلطی سے وزیر اعلیٰ بن گئے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گورنر کو دھمکی دینا محض ایک فرد کی توہین نہیں بلکہ ہمارے آئینی نظام پرحملہ ہے، فیصل کریم کنڈی اہم آئینی عہدے پر فائز ہیں، ان کو دھمکی دینا ناقابل قبول اور دہشتگردی کی زمرے میں آتی ہے۔
سینئر وزیر نے کہا کہ اعلیٰ عوامی عہدے پر فائز شخص کی جانب سے دھمکیاں سنگین نوعیت کا معاملہ ہے، لہذا علی امین گنڈا پور کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

Related Posts