حیدرآباد سلنڈر دھماکے کے مزید 2 زخمی چل بسے، ہلاکتیں 23ہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Hyderabad cylinder explosion Death toll in climbs to 23

کراچی: حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں ایل پی جی سلنڈر بھرنے والی دکان میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہو گئی، مزید دو زخمی کراچی کے ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 13 سالہ ماہنور اور 4 سالہ حرم کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو حیدرآباد میں سلنڈر بھرنے کی دکان میں زوردار دھماکہ ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی دھماکے سے دکان میں موجود دیگر سلنڈر بھی پھٹ گئے تھے۔

دھماکوں کے بعد قریبی گھروں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا تاہم ناکافی سہولیات کے باعث 30 سے زائد شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے 23 مریض دم توڑ گئے، جب کہ آٹھ اب بھی کراچی میں زیر علاج ہیں۔

Related Posts