لسبیلہ: بلوچستان کے ساحلی ضلع لسبیلہ میں مسافر کوچ میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔
بدقسمت کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی، لسبیلہ پہنچنے پر کوچ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ 10 مسافروں نے اپنی جان بچانے کے لیے کوچ سے چھلانگ لگا دی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال اتھل منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








