اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی آنکھ کا دبئی کے اسپتال میں آپریشن کامیاب ہو گیا۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ عوام کی دعاؤں سے دبئی میں سابق صدر آصف علی زرداری کی آنکھ کا آپریشن کامیاب رہا، آصف علی زرداری اب مکمل صحت یاب ہیں۔
مزید پڑھیں:حکومت عمران خان کی ہر سازش کو ناکام بنائے گی۔ آصف علی زرداری
واضح رہے کہ سابق صدر آنکھ کا چیک اَپ کرانے لاہور سے دبئی روانہ ہوئے تھے، سابق صدر کے ہمراہ بختاور بھٹو بھی موجود تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








