ہمیں نئے دور کے چیلنجز کا سامنا کرنا سیکھنا ہو گا، بلاول بھٹو

تازہ ترین

تازہ ترین

ہمیں نئے دور کے چیلنجز کا سامنا کرنا سیکھنا ہو گا، بلاول بھٹو
ہمیں نئے دور کے چیلنجز کا سامنا کرنا سیکھنا ہو گا، بلاول بھٹو

کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کو مشورہ ہے انسانی حقوق کی بہتر تعلیمات کیلئے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نئے دور کے چیلنجز کا سامنا کرنا سیکھنا ہو گا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے انسانی حقوق سیل کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج کل کا ایکٹیوازم صرف سوشل میڈیا تک رہ گیا ہے، ہمارے انسانی حقوق کورس میں یہ نہیں ہے کہ آپ کس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے پاس اقلیت سے بھی وزارتوں میں لوگ آتے ہیں، پیپلزپارٹی کو انسانی حقوق کے حوالے سے خدمت پر فخر ہے۔

پاکستان میں انسانی حقوق کے مسائل بہت زیادہ ہیں، ہمارے مزدور کو جو مسائل ہیں اس پر کام کرنا چاہیں گے، گوا گیا وہاں اقلیت کا ایک ممبر بھی کسی وزرات کے عہدے پر نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:مسلم لیگ ن کا انٹرا پارٹی الیکشن، شاہد خاقان کو کوئی عہدہ نہیں دیا گیا

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آزادی صحافت کی بات ہو یا سیاست میں خواتین کے کردار کی، پیپلزپارٹی نے صف اول کا کردار ادا کیا ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات بھی انسانی حقوق میں قابل تحسین ہے، ہمیں نئے دور کے چیلنجز کا سامنا کرنا سیکھنا ہو گا۔

Related Posts