مندر سے قیمتی مورتیاں اور چاندی کے زیورات اور نقد رقم چوری! ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ کراچی پولیس)

کراچی پولیس نے بدھ کے روز ہندو مندر سے چوری کے ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا گیا اور اس کے قبضے سے چوری شدہ اشیاء برآمد کرلی گئیں تاہم اس واردات میں ملوث ایک شریک ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دو افراد نے 14 جنوری کو شہر کے علاقے ڈولی کھاتا میں واقع ایک مندر میں چوری کی واردات کی تھی۔ ملزمان نے مندر کے تالے توڑ کر پانچ مورتیاں، تانبے اور پیتل کے برتن چوری کیے۔ اس کے علاوہ، مندر کے چیریٹی باکس سے چاندی کے زیورات اور 75,000 روپے بھی چرا لیے گئے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ چوری کے واقعے میں گرفتار ملزم سے تمام چوری شدہ اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ شریک ملزم کو بھی جلد گرفتار کیا جا سکے۔

Related Posts