دھوم 2 سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی علیحدگی کب ہوگی؟ اس کے متعلق معروف پنڈت جگن ناتھ نے پیشگوئی کردی ہے۔
ماضی میں متعدد بالی ووڈ جوڑیوں کے متعلق پیشگوئی کرنے والے پنڈت جگن ناتھ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا کے باہمی تعلق کے متعلق لوگ زیادہ نہیں جانتے۔ علمِ نجوم کہتا ہے کہ دونوں کی شادی کا آگے بڑھنا قسمت میں نہیں تھا۔
گفتگو کے دوران پنڈت جگن ناتھ نے کہا کہ بیٹی آرادھیا کی محبت کے باعث دونوں فنکار ساتھ رہنے پر مجبور ہیں۔ جنم کنڈلی (پیدائشی زائچے) کے مطابق کافی عرصے سے دونوں علیحدہ ہیں لیکن دونوں فنکاروں نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رشتہ نبھانے کی پوری کوشش کی ہے۔
پنڈت جگن ناتھ نے کہا کہ دونوں اداکاروں کے پیدائشی زائچے رشتے پر مفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ حالات کے باعث خدشہ ہے کہ دونوں فنکار جلدی علیحدہ ہوجائیں گے۔ طلاق کا نہیں کہہ سکتے لیکن علیحدگی کے امکانات زیادہ ہیں کیونکہ رشتے میں باہمی محبت کا عنصر کم ہوگیا ہے۔
جگن ناتھ نے کہا کہ علیحدگی کے باوجود ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن احترام اور دوستی کا رشتہ برقرار رکھیں گے۔ یاد رہے کہ ماضی میں ایشوریا رائے نے مبینہ طور پر بچن ہاؤس چھوڑ دیا تھا اور امیتابھ بچن نے بہو کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اَن فالو کرکے تعلقات میں کشیدگی کی تصدیق کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








