ممبئی: نیٹ فلکس پر بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں کی نئی فلم پھر آئی حسین دلربا کا تحیر، تجسس اور رومان سے بھرپور ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جرم و سزا کی کہانی پر مبنی بالی ووڈ فلم کا سیکوئل آئندہ ماہ 9 اگست کو آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا جسے ناظرین اور تاپسی پنوں سمیت فلم میں شامل دیگر فنکاروں کے مداح آج سے دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔
جے پراد دیسائی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پھر آئی حسین دلربا کی کریمنل سسپنس پر مبنی کہانی کانیکا ڈھلوں نے تحریر کی جسے اسی جگہ سے شروع کیے جانے کا عندیہ دیا گیا ہے جہاں گزشتہ کہانی کا اختتام ہوا تھا۔
تاپسی پنوں نے گزشتہ کہانی کی طرح اس فلم میں بھی رانی کیشیپ اور وکرانت میسی نے رشبھ سکسینا کا کردار نبھایا ہے۔ فلم میں شامل منجھا ہوا اداکار جمی شیر گل ہیرو اور ہیروئن کے مابین مشکلات کھڑی کرنے میں مصروف نظر آئے گا۔
یوٹیوب پر 12 گھنٹے قبل ریلیز کیے گئے ٹریلر کو اب تک 80لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے جس سے تاپسی پنوں سمیت دیگر فنکاروں اور فلم پھر آئی حسین دلربا کے منتظر مداحوں کے تجسس کی نوعیت معلوم کی جاسکتی ہے۔اب تک ٹریلر کو 80 ہزار سے زائد بار لائیک بھی کیا جاچکا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








