نجی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں پہلی ہوائی ٹیکسی متعارف کروانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔ اسکائی ونگزایوی ایشن کی جانب سے یہ سہولت پاکستان میں متعارف کروائی جائے گی جس کی بکنگ آن لائن ہوگی۔
کمپنی کے سربراہ عمران اسلم کے مطابق ڈی اے 40 ڈائمنڈ سیریز ماڈل کے جہاز کا لیز پرمعاہدہ ہوگیا، جس کے بعد ایریل ٹورسروس کے لیے استعمال ہونے والا جہاز پاکستان پہنچ گیا۔ ایک انجن پر پر مشتمل جہاز میں بیک وقت چار مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:
خواجہ سرا رہنما کا وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
عمران اسلم خان کے مطابق جہازجرمن ساختہ ہے جو 2000 فٹ کی بلندی پر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، طیارے کی سروس حاصل کرنے کے لیے ایپ متعارف کروائی جائے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ فضائی ٹیکسی کے ذریعے گوادرکا سفر پونے تین گھنٹے جبکہ نواب شاہ سواگھنٹے میں ممکن ہوسکے گا، اسکائی ونگزایمبولینس سروس،ون ڈے پائلٹ اور ہوا بازوں کی تربیت پہلے سے کررہا ہے، اس منفرد سروس کے ذریعے انتہائی قلیل وقت میں کوئی بھی یہ خدمات حاصل کرسکتا ہے۔
مقامی نیوز پورٹل ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق طیارہ جیٹ فیول ون کے ذریعے ایک بارری فیولنگ کے ذریعے 11 گھنٹے مسلسل اڑان بھر سکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








