کراچی:سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر ادارہ ترقیات کراچی نے شہر بھر میں اپنے ڈھائی سو سے زائد بڑے اور لگ بھگ 3ارب مالیت کے قیمتی رہائشی پلاٹوں پر قائم تجاوزات کے خلاف 14 جنوری سے بڑے آپریشن کی تیاری مکمل کر لی۔
گزشتہ کئی سال ان بڑے رہائشی پلاٹوں پر زیادہ تر شادی ہال اور بینکوئٹ تعمیر کر کے قبضہ کیا گیا ہے تھا۔ آپریشن مرحلہ وار کے ڈی اے کی مختلف اسکیموں میں کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں کورنگی کے41 پلاٹوں پر قائم شادی ہال اور بینکوئٹ مسمار کیے جائیں گے۔
ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ کے ڈی اے شمس الحق صدیقی نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ کسی بھی رد عمل میں تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈی جی رینجرز، ایڈیشنل آئی جی سندھ کو نفری کی فراہمی کے لیے خط لکھ دیا۔ جبکہ ایس ایس پی، ڈپٹی کمشنرز۔ اور ونگ کمانڈرز کو بھی خط لکھا گیا ہے۔

ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ شمس الحق نے ایم ایم نیوز ٹی وی کو بتایا کہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری فراہم کرنے کی درخواست کی ہے جس میں لیڈی پولیس اور رینجرز اہلکار کی موجودگی کی بھی گزارش کی گئی ہے تاکہ خواتین اگر احتجاج یا مزاہمت کریں تو ان سے نمٹنے کے لیے خواتین اہلکار موجود ہوں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








