ممبئی:بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ کی بھی کئی فلموں میں اپنی ادکاری کے جوہر دکھانے والی معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی 21 سال پْرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تصویر میں پریانکا چوپڑا کافی دْبلی پتلی نظر آرہی ہیں جبکہ اْنہوں نے سیاہ رنگ کا مغربی لباس زیب کیا ہوا ہے۔شیئر کی گئی تصویر میں پریانکا بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اس تصویر میں اْن کی عْمر 17 برس ہے یعنی یہ تصویر اْن کے مس ورلڈ منتخب ہونے سے ایک سال پہلے کی ہے۔‘
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اس یادگار تصویر کو اب تک ایک کروڑ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔مداحوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔