وفاقی حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تقریباً 20 ارب ڈالر کی دولت کو واپس لانے کے لیے اقدامات پر غور کر رہا ہے۔ یہ رقم 2018 اور 2019 کی ایمنسٹی اسکیم میں ظاہر کی گئی تھی مگر پاکستان منتقل نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اسکیم کے تحت حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کمپنیوں اور پاکستان میں مقیم شہریوں کو بھی سرمایہ کاری کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس رعایت کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے جس کے تحت خریدی گئی جائیداد پر صرف 10 فیصد ٹیکس لگے گا اور یہ سہولت غیر قانونی ذرائع سے دولت رکھنے والوں پر لاگو نہیں ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








