بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا جس میں ان کی دائیں آنکھ میں مختلف مسائل کی نشاندہی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے شعبہ چشم کے سربراہ ڈاکٹر محمد عارف خان نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ سے دھندلا دکھائی دینے اور سر درد کی شکایت کی۔
ڈاکٹروں کے معائنے کے بعد ان کی دائیں آنکھ میں پی وی ڈی، مایوپیا اور اسٹیگمیٹزم کی تشخیص ہوئی۔
طبی ماہرین نے انہیں آنکھوں کے قطرے، ادویات اور قریب کی نظر کے لیے عینک استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مطالعہ اور دیگر قریبی کام مناسب روشنی میں کریں۔
میڈیکل ٹیم نے مزید کہا ہے کہ چار ہفتوں بعد دوبارہ معائنہ کیا جائے گا تاکہ ان کی صحت میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








